کراچی(پی این آئی ) اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کی گرفتاری جس ایف آئی آر کے ذریعے عمل میں آئی ہے اس میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، اور ارشد شریف سمیت دیگر صحافی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری سے صرف ایک گھنٹہ قبل ایف آئی آر درج کی گئی۔ایف آئی آر میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، ارشد شریف، خاور گھمن، اور عدیل راجہ کے نام بھی شامل ہیں،
ایف آئی آر میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت درج کی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ پاکستان تحریک انصاف کے فارن اسپانسرڈ فتنہ عمرانیہ کا خفیہ بیرونی ایجنڈا سامنے ہے۔ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی، عالمی تنہائی، ریاستی اداروں کی بے توقیری قوم میں نفرت کی لکیریں کھینچناہی پراجیکٹ عمران کا مقصد تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم محمد سعید پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے درست تھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کی لمبی زبانوں کو لگام دینا اور شیطانی دماغوں کا علاج کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں