اپنوں نے ہی شہبازگل کو تنہا چھوڑ دیا پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ہکا بکا رہ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان سے اظہار یکہتی کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے کوئی بھی رہنماء موجود نہ تھا.شہباز گل پر غداری کے مقدمے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سے دور ہوگئے ہیں اور کوئی بھی رہنماء ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عدالت نہیں پہنچا.عدالت آمد پر شہباز گل کے خلاف عدالتی احاطے میں موجود کچھ لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب سینئر صحافی و اینکرپرسن طلعت حسین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل نے تفتیشی افسران کو بتایا ہے کہ مجھے پارٹی سربراہ نے کہا تھا کہ آپ نےیہ بیان دینا ہے۔شہباز گل نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ اپنا بیان مکمل کرنا آپ کو چینل کی طرف سے کوئی نہیں روکے گا۔علاوہ ازیں اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے

چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔یاد رہے کہ پیمرا نے متنازعہ گفتگو کے بعد اے آر وائے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چینل کی نشریات بند کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close