چینل کی بندش کے بعد اے آر وائی کیخلاف ایک اور بڑا ایکشن اہم عہدے پر تعینات بڑی شخصیت ڈیفنس سے گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کو ڈیفنس کے علاقے سے حراست میں لے لیاگیا ہے، دوری جانب پیمرا نے سوموار کی شب مبینہ طور پر نفرت آمیز اور پاکستانی فوج کے اندر بغاوت کو اکسانے والے مواد کو نشر کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئےچینل اے آر وائی نیوز کی نشریات معطل کر دی ہیں۔

پیمرا نے اے آر وائی چینل کو چھ صفحات پر مشتمل ایک طویل شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں تفصیلی طور پر نشریات کو معطل کیے جانے کی وجوہات لکھی گئی ہیں۔پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو تین دن میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور یہ کہا ہے کہ چینل یہ بتائے کہ اس نفرت انگیز مواد پر کیوں نہ اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے۔سوموار کی شام جاری ہونے والے اس شوکاز کے مطابق اس قانونی کارروائی کے نتیجے میں

اے آر وائی کو پیمرا قانون کی دفعہ 29، 30 کے تحت جرمانہ، معطلی اور لائسنس کی منسوخی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ترجمان پیمرا محمد طاہر نے بتایا کہ اے آر وائی کی نشریات بغیر کسی دباؤ کے معطل کی گئی ہیں اور اس کی وجوہات شوکاز نوٹس میں درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں