سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گِل کا کہنا ہے کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو۔ شہباز گِل نے پیشی سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ شہباز گل کا مزید کہنا ہے کہ میرا بیان محب الوطن کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے، کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ہیں، میں نے ان کے بارے میں بات کی۔ غداری کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے
پاکستان پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو آج صبح اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا۔ شہباز گِل کے خلاف اداروں کے خلاف مبینہ غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل پر تھانہ کوہسار میں 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں