عمران خان بھی گرفتار ہوں گے، ن لیگ نے تیاری کرلی

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کئی غیر قانونی کام کیے ہیں، اس کے علاوہ حکومت نے ان کے خلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن کو بھیج رکھا ہے۔

 

 

جیسے نواز شریف گرفتار ہوئے تھے اسی عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان بھی گرفتار ہوں گے۔ڈاکٹر شہباز گل کے متنازعہ بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کا یہ بیان بغاوت پر اکسانے والا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close