شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے،سینئر ن لیگی لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنوا رانجھا کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ‘ گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کئی غیر قانونی کام کیے، وہ گرفتار تو ہوں گے،

جیسے نواز شریف گرفتار ہوئے تھے اسی عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان بھی گرفتار ہوں گے، عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس بھی ہم نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا ہوا ہے۔محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے پنجاب پولیس اسلام آباد بھیجنےکی بات اپنے قد سے بڑی کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close