بنی گالہ میں میڈیا ٹاک، پی ٹی آئی کارکنوں کی میڈیا رپورٹرز کے ساتھ ہاتھا پائی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بنی گالہ میں میڈیا رپورٹروں کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی ۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران ایک کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے دوران میڈیا ٹاک کیمرہ مین حضرات سے دھکم پیل کی اور انتہائی نازیبا زبان استعمال کی۔پارٹی کارکنوں نے نجی ٹی وی چینل کا کیمرا تک گرادیا، جس سے کیمرے کو نقصان پہنچا۔کچھ میڈیا کارکن اس موقع پر بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کرتے رہےلیکن پی ٹی آئی کے بپھرے ہوئے کارکنوں پر قابو پانا مشکل کام تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close