عمران خان نے فیصلہ سنا دیا، شہباز گل کی گرفتاری کے بعد 13 اگست کو لاہور میں جلسہ ہو گا یا نہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔

یہ بھی طے کیا گیا کہ شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے درخواست علی اعوان کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ 13 اگست کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اس حوالے سے پارٹی بھرپور تیاری کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close