شہباز گل کے بعدپی ٹی آئی رہنما علی اعوان نے بھی پاک فوج پر ذمہ داری ڈال دی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پریڈ گراؤنڈ میں یوم آزادی پر جلسہ کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں اجازت نہیں مل سکی، جس پرتحریک انصاف کی قیادت جلسہ اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ اب تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی اعوان نے پریڈ گراؤنڈمیں جلسے کی اجازت نہ ملنے کا الزام بھی پاک فوج کے سر ڈال دیا ہے۔

 

 

علی اعوان نے کہا ہے کہ ”ہمیں بتایا گیا کہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے لیے تحریک لبیک پاکستان پہلے ہی درخواست دے چکی ہے لیکن ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت 111بریگیڈ کے اشارے سے مشروط تھی اور ٹرپل ون بریگیڈ ہمیں وہاں جلسے کی اجازت دینے پر رضامند نہیں ہے۔“رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے مبینہ طور پر جڑواں شہروں میں تین مقامات کے لیے درخواست دی گئی تھی تاہم تینوں جگہوں پر انہیں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔ اس پر علی اعوان کا کہنا تھا کہ ”اگر ٹرپل ون بریگیڈ رضامند ہوتی تو ہمیں ہمارے تجویز کردہ تین مقامات میں سے کسی ایک پر جلسے کی اجازت مل جاتی۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں