اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔شہباز گل کی بنی گالہ کے باہر سے گرفتاری کے بعد عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر مشاورت اور پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی رہنماوں کی گرفتاریوں پر عدالت سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فیصل چوہدری شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔اجلاس کے شرکا کے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت فاشزم پر اتر آئی ہے، سیاسی کارکنان کے ساتھ غیر جمہوری رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، حکومت کے اس فاشسٹ رویہ کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں