ایم کیو ایم نے حکمران اتحاد سے نکلنے کا امکان ظاہر کر دیا

کراچی (پی این آئی) رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ مجبوری تھی، وعدے پورے نہ ہوئے تو کچھ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے کہنے پراتحاد میں شامل ہوئے، ایم کیو ایم کو پولیٹیکل سپیس نہیں دیا جارہا، کراچی میں جعلی جماعتیں بنا دی گئیں ہیں۔وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومت پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، وعدے پورے نہ ہوئے تو کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close