عمران خان نے برطانوی دورِحکومت کا کرسی پر بیٹھنے کیلئے ’کرسی نشین‘ سرٹیفکیٹ شئیر کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے برصغیرپاک وہند میں برطانوی حکومت کے دور میں کرسی پر بیٹھنے کیلئے ’’کرسی نشین‘‘ سرٹیفکیٹ شیئر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ غلامی کی صورت میں ملنے والی ذلت، ہم کتنے خوش قسمت ہیں جنہوں نے ایک آزاد مملکت میں جنم لیا۔ انہوں نے یوم آزادی 14 اگست کی مناسبت سے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں برصغیرپاک وہند میں برطانوی حکومت کے دور میں کرسی پر بیٹھنے کیلئے ’’کرسی نشین‘‘ سرٹیفکیٹ شیئر کیا۔کرسی نشین سرٹیفکیٹ سرکاری دفاترز میں گورے سے ملاقات کرنے اور اس کے آفس میں کرسی پر بیٹھنے کیلئے جاری کیا جاتا تھا، جس کے پاس یہ سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا تھا وہ گورے آفیسر کے انتظار کیلئے بھی اس کے آفس میں کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا تھا۔عمران خان نے اس کرسی نشین سرٹیفکیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ غلامی کی صورت میں ملنے والی ذلت؛ اور اس سوال کا جواب کہ میرے والدین کی نسل کیوں ہمیشہ ہمیں یہ احساس دلواتی کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں جنہوں نے ایک آزاد مملکت میں جنم لیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے یوم آزادی کی مناسبت سے اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

 

 

جلسے کے حوالے سے حتمی مشاورت کے لیے عمران خان نے پارٹی کو آج طلب کیا تھا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف اب اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرے گی۔پی ٹی آئی جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔اس سے قبل تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف 14 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت ہر میدان میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لہٰذا حکومت فوری عام انتخابات کی تاریخ دے۔تاہم آج پارٹی مشاورت کے بعد عمران خان کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اب جلسہ لاہور میں ہو گا جس میں ایک لاکھ افراد کو لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close