فیاض الحسن چوہان نئی ڈیوٹی پر متحرک ہو گئے

لاہور( آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نگرانی میں محرم الحرام کا فول پروف سکیورٹی پلان بنایا گیا ہے۔نئی ڈیوٹی پر متحرک ہوتے ہی ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں 1 لاکھ 94 ہزار 86 اہلکار اور رضاکار سکیورٹی پر تعینات ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کا منصوبہ بنایا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ ممبران کو اضلاع میں ذمے داریاں دی ہیں۔فیاض چوہان نے کہا کہ موبائل سروس کی معطلی سکیورٹی پلان کاحصہ ہے، شر انگیز مواد کی نشر و اشاعت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close