اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ فنڈریزنگ کیلئے کبھی دبئی نہیں گیا، سارا پیسا عمران چودھری کے ذریعے آتا تھا، عارف علوی سیکرٹری جنرل تھے انہیں استعفا دینا چاہیے۔ بانی رکن پی ٹی آئی اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کا سارا کیس ہی ڈونیشن پر تھا۔
میں دبئی میں عمران خان کے ساتھ فنڈریزنگ کیلئے نہیں گیا، پیسا عمران چودھری کے ذریعے آتا تھا۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی سیکرٹری جنرل تھے وہ بھی ذمے دار ہیں ان کو استعفا دینا چاہیے، الیکشن کمیشن میں ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کو ممنوعی فنڈنگ ہوئی ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کی سربراہی سے استعفا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ ثابت ہونے پر عمران خان استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے اکبر ایس بابر کے نام پر غور کیا جائے، پی ٹی آئی ورکرز نے سوشل میڈیا پر انتہائی گھٹیا کام کیا، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گھٹیا کام کرنے والوں کو ضرور شاباش دی ہو گی، دعوے سے کہتا ہوں عمران خان نے رانا ثناء اللّٰہ پر مقدمہ درج کرایا تھا،عمران خان کا دہرا روپ ہے، ایک چہرہ اسلامی ٹچ والا ہے، عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر اور ان کیساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں، پوری قوم شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں