تحریک انصاف کا 13اگست جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔جلسے کے حوالے سے حتمی مشاورت کے لیے عمران خان نے پارٹی کو آج طلب کیا تھا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

تحریک انصاف اب اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرے گی۔پی ٹی آئی جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔اس سے قبل تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف 14 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔

 

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت ہر میدان میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لہٰذا حکومت فوری عام انتخابات کی تاریخ دے۔تاہم آج پارٹی مشاورت کے بعد عمران خان کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اب جلسہ لاہور میں ہو گا جس میں ایک لاکھ افراد کو لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان کی13 اگست کواسلام آباد جلسہ کی کال فتنہ فساد پھیلانے کیلئے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close