حکومت نے اسلام آباد میں جلسے سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ کر لیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو 2 برس جیل میں رکھا اور 4 سال تحقیقات کیں۔ حمزہ شہباز کی دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی،ایک جھوٹا الزام ثابت نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما طلال چوہدری سیاسی مخالفین پر برس پڑے،انہوں نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو 2 سال پابند سلاسل رکھا گیا،اور 4 برس تحقیقات کی گئیں۔

 

حمزہ شہباز کیخلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ انکا کہنا تھا کہ احتساب اب صرف فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا ہو گا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو صادق،امین بنایا گیا جس میں شرعی اور اخلاقی عیب ہیں۔ اگر انصاف کا نظام ٹھیک طرح کام کرتا تو عمران خان ریاست کا والی نہ ہوتا۔فارن فنڈنگ کیس کو جلد مکمل کیا جائے گا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہو چکا ہے،سزا کا تعین باقی ہے۔ جو جرم ثابت ہوا ہے،عمران خان نا اہل ہو سکتے ہیںاور گرفتاری بھی ممکن ہے۔ رقم برآمد کی جائے گی،جبکہ مزید لوگ جو ملوث ہیں انکی گرفتاری اور سزائیں بھی ہوں گے۔ یہ چاروں کام کرنے کیلئے ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں بھیجی جائے گی۔ ایف بی آر اور ایف آئی اے سمیت دیگر مالیاتی اداروں کی مدد سے تحقیقات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی اپنے قلم سے وہ تمام ظلم اور جبر جو نواز شریف یا کسی کارکن پر ہوا ختم کر دینا چاہیے۔

 

خاص طور پر اںصاف کا نظام اپنی تصحیح کرلے۔ نواز شریف بالکل واپس آئیں گے اور انکا حق ہے کہ وہ اپنے وطن آئیں۔ نواز شریف اگلے انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے۔ حکومت میں آتے ہی اپنے قلم سے وہ تمام ظلم اور جبر جو نواز شریف یا کسی کارکن پر ہوا ختم کر دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close