فوج سے کوئی ناراضگی نہیں، عمران خان کے قریبی ساتھی نے فوج کیساتھ رابطوں کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، میرا خود اب بھی فوج کے ساتھ رابطہ ہے۔ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حالات ایسے بنے تھے کہ سب سمجھ رہے تھے عمران خان ختم ہوگیا، اتحادی حکومت پھنس گئی ہے یہ نہ حکومت چھوڑ سکتے ہیں نہ چلا سکتے ہیں۔

 

پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کو صرف عوام ہی سیاست سے آؤٹ کرسکتے ہیں، جلد انتخابات کے لیے اتحادی حکومت سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کردے، اگر ایسا ہو تو پی ٹی آئی بھی دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کو تیار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، سب ایک ڈرامہ ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے وہ جیل جائیں یا ضمانت کروائیں، نواز شریف واپس آئیں اور ون ٹو ون عمران خان کے ساتھ مقابلہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close