نواز شریف کا بطور وزیراعظم بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا خط منظر عام پر آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف کا بطور وزیراعظم بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا خط منظر عام پر آگیا۔پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا خط ٹویٹر پر پوسٹ کردیا، مبینہ خط نواز شریف نے دور اقتدار میں بھارت کی فضائی حدود کے استعمال کے دوران بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کو لکھا، جس میں بھارتی فضائی حدود کے استعمال پر بھاری حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔زلفی بخاری نے ساتھ میں لکھا کہ ماشااللّہ میاں صاحب نے بھارت سے محبت کے اظہار کوئی موقع جانے نہیں دیا، کسی ملک کی فضائی حدود میں اڑنا کوئی احسان لینا نہیں ہوتا لیکن نواز شریف بطور وزیراعظم ہندوستانی ہم منصب کو پیار بھرے خط لکھتے رہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم لاہور میں ان کی شادیوں میں شرکت کیلئے آتے ہیں، ڈپلومیسی ہر حکومت کے ساتھ ہونی چاہیے لیکن کسی چیز کا وقت ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close