اسلام آباد(پی این آئی) اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے منتخب ہوا، میں عرصہ دراز سے اعلان بغاوت کرتا ہوں، ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی مہم کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خود بتایا تھا کہ
بزدار ہر کام میں کرپشن کررہا ہے لیکشن کوئی ایکشن نہ لیا گیا، عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کیسے جیت گیا، رانا ثناء اللہ کا بندوبست میں کرتا ہوں۔راجہ ریاض نے کہا کہ آج میں مطالبہ کرتا ہوں عمران خان سے چیئرمین شپ کا استعفیٰ لیا جائے، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ابھی اپوزیشن لیڈر ہوں لیکن ناراض رکن ہوں، عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر بلکل صحیح کام کررہا ہے، مجھے اس الیکشن کمشنر پر کوئی اعتراض نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں