وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہے۔دنیا نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پاکستان کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا، ارشد ندیم جیسے باصلاحیت،

قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔انہوں نے 10 لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ارشد ندیم عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹیں گے،ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا ہے، ان کی کامیابی پاکستان کی فتح ہے، پنجاب حکومت اولمپک کے لیے ارشد ندیم کو10لاکھ روپے بطور انعام دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close