24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، فواد چودھری برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 24 ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بے وقوف سمجھتی ہے۔جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 24 ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا گیا اور 2 کروڑ روپےکی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close