سعد رفیق نے عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے،کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیےکو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے،

مجرموں کے برسرِاقتدار گروہ جسے امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور انکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں