فسطائی حکومت سے نمٹنے کا منصوبہ تیار، عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے موجودہ فسطائی حکومت سے نمٹنے کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا اعلان وہ آزادی جلسے میں کریں گے۔جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ برسرِ اقتدار مجرموں اور ان کے سرپرستوں کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے، کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے؟ یا بحیثيت قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فسطائی حکومت سے نمٹنے کے لیے ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا اعلان 13 اگست کو آزآدی جلسے میں کروں گا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کی رات اسلام آباد میں آزادی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close