اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول فیملی کے ہمراہ ناشتہ کرنے آئی تھیں کہ واپسی پر ملزمان نے اسلحہ دکھا کر موبائل فون اور پیسے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے ساتھ سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close