یوم آزادی، قومی پرچم کے ساتھ پی ٹی آئی کا جھنڈا فروخت کرنے پر پابندی، اسٹال لگانے والے پریشان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کا 75واں یوم آزادی قریب ہے اور ہرسال کی طرح اس سال بھی شہروں میں قومی پرچم کے سٹالز لگا کر مزدور طبقہ روزی کما رہا ہے۔ان سٹالز پر پاکستانی پرچم کے ساتھ بیجز اور مختلف پراپس رکھے جاتے ہیں ۔دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی یہ سٹالز لگے ہیں لیکن سٹال لگانے والوں پر حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے پرچم رکھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اس سے پہلے بھی پاکستان کے پرچم کے ساتھ کشمیر اور تحریک انصاف کے پرچم سٹالز پر رکھے جاتے تھے لیکن موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے یہ پابندی لگادی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو میں سٹال لگانے والے بتا رہے ہیں کہ عوام پاکستان کے جھنڈے کیساتھ پی ٹی آئی جھنڈا خریدنا پسند کرتے ہیں اور نہ ہونے کی صورت میں ہماری سیل میں کمی آئے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close