کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک کے گورنر ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کراچی میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔
بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔ ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے یہ بھی بتایا ہے کہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں