لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے ٹوئٹر پر صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں یہ درست ہے میں امریکیوں کااستاد رہا ہوں،انہوں نے لکھا کہ ایسی یونیورسٹی میں استاد رہا جہاں آپ جیسانالائق گھسنے کانہیں سوچ سکتا جب کوئی وفات پاتا ہے تو آپ دفتر کمیٹی سے افسوس نہیں کرتے وفات پانیوالے کے گھر کے افراد کو گلے لگاتے ہیں ہم نے وہی کیا،
ایک اور ٹوئٹ میں شہبازگل نے کہا کہ رہی بات نئے ہونے کی زندگی کے پہلے 30 سال یہیں اسی مٹی میں پلا بڑھا پھر امریکا میں پڑھایا لیکن جب آپ جیسی بیماریوں کو پاکستان میں پلتے بڑھتے دیکھا فیصلہ کیا ایسی بیماریوں کا علاج خود آ کر کروں،ان کا کہنا تھا کہ آپکی فکری بیماری لاعلاج ہے آپ نے اپنی حرکتیں جاری رکھنی ہیں اور میں نے آپکا علاج!
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں