عمران خان کو جیل جانا ہوگا، حکومت نے منصوبہ تیار کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔عمران خان کی سزا کا تعین ہونا باقی ہے۔فواد چوہدری کو قانون کا کچھ نہیں پتا۔عمران خان پر آرٹیکل 62 اور 63 لگے گا۔عمران خان کو جیل جانا ہوگا،عمران خان نیوٹرلز کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن نام نہیں لیتے۔

 

عمران خان کہتے تھے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا،اب کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کسی کے کہنے پر لگایا،فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہےعمران خان قانون سے بالاتر ہے۔ عمران خان پہلے بھڑکیں مارتا ہے پھر معافیاں مانگتا ہے۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی چوہدری شجاعت کا نہ ہوسکا آپ کا کیسے ہوگا،ایک ڈاکو کو وزیراعلیٰ پنجاب لگا دیا گیا، زیادہ دیر نہیں چلے گا،ہمیں ڈاکو وزیراعلیٰ قبول نہیں، اسے چلنے نہیں دیں گے،عمران خان کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی تاریخ نہیں دہرانے دیں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے، آٹھ سال میں 11 دفعہ اسلا آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور 9 وکیل بدل چکے ہیں۔ فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے لئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پہ ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت ملتوی کرائی،11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں۔

 

آج سو باتیں کر رہے ہیں، انہیں یہ باتیں آٹھ سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی چاہئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہو چکا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close