سنگین غلطیوں کے اعتراف کے بعد الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے نادرا اور لوکل گورنمنٹ سے مل کر دوبارہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ سے ووٹرزلسٹوں میں بےضابطگیاں دور کی جائیں گی۔ لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ اور انتخابی فہرستوں کی خود مانیٹرننگ اور انتخابی فہرستوں میں بےضابطگیاں ختم کرنےکیلئےعوام سےبھی اپیل کی جائےگی۔

 

اشتہاری مہم چلائی جائےگی کہ سب افراد اپنا ووٹ 8300 پر مسیج کر کےووٹ کی تصدیق کریں۔ انتخابی فہرستوں کی حتمی فہرست کا اجرا 25 اگست کو کیا جائے گا، الیکشن شیڈول جاری ہونےتک کوئی بھی شہری ووٹ کی تصدیق اور ووٹ ٹرانسفر کر سکےگا۔ الیکشن کمیشن نےضلعی اور ریجنل افسران و ملازمین کی چھٹیاں بند کر دی ہیں۔ ضلعی اور ریجنل الیکشن کمشنر وفات پاجانے والے افراد کا ڈیٹا توجہ سےچیک کریں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کسی افسر کو کام مکمل کرنےتک چھٹی نہیں ملےگی ووٹرلسٹوں کےتصدیقی عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی تمام افسران 10 اگست تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں