اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیردفاع کو برطرف کریں۔وزیراعظم آگے بڑھیں بات کریں اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے وزیردفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں، فواد چوہدری کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔
Please walk the talk and sack Defence minister a Khawaja Asif for most humiliating rhetoric against Pak Army second advice is please do not stoop so low to use martyrs for petty politics https://t.co/sCAdP23Ofl
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 7, 2022
وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں بات کریں اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے وزیردفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔انہوں نے لکھا کہ دوسرا مشورہ ہے اپنی سیاست کیلئے شہدا کو استعمال کرنےکی حد تک نہ جھکیں۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمارے شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے اور انہیں بُرا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا مہم صرف شرمناک ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آخر ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے؟ ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریے کا یہی نتیجہ ہے کہ یہ کم سن ذہنوں میں زہر گھول کر بدتہذیبی کو ترویج دیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں