عثمان بزدار نے پی ٹی آئی سے منحرف ہونیوالی عظمیٰ کاردار کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار نے منحرف ایم پی اے کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ عظمیٰ کاردار کےعثمان بزدار پر کرپشن الزام لگانے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منحرف ایم پی اے عظمیٰ کاردار کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عظمیٰ کاردار کےعثمان بزدار پر کرپشن الزام لگانے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

 

عثمان بزدارکی جانب سے عظمیٰ بزدار کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 روز میں عظمیٰ کاردار نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔سابقہ ایم پی اے عظمی کاردار نے بھی عثمان بزدار کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر کرپشن کا کوئی غلط الزام نہیں لگایا عثمان بزدار اور ان کے ساتھیوں کی کرپشن کیخلاف ایف آئی اےتحقیقات کر رہا ہے۔واضح رہے کہ سابقہ پنجاب حکومت نے عثمان بزدار کيخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سابق حکومت پنجاب کو عثمان بزدار کے دو فرنٹ مینز سے اہم شواہد موصول ہوئے خاور ان فرنٹ مینوں کے نام پر بینک اکاؤنٹس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے فرنٹ مین کے طور پر محکمہ آبپاشی کے ایکسین عظیم بلوچ کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں