گاڑی خریدنا اب خواب ہی بن گیا، چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی(پی این آئی) گزشتہ ایک سال میں گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربااضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ میں سوزوکی آلٹو اور اس کے مقابلے کی گاڑیوں کی قیمتوں کا سال 2021ءاور 2022ءکا ایک موازنہ کیا ہے، جس کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں 6سے ساڑھے 8لاکھ روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس کی 2021ءمیں قیمت 11لاکھ 34ہزار روپے تھی جو 2022ءمیں 6لاکھ 55ہزار روپے اضافے سے 17لاکھ 89ہزار روپے ہو چکی ہے۔ سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 13لاکھ 35ہزار روپے تھی جو 7لاکھ 44ہزار روپے اضافے سے 20لاکھ 79ہزار روپے ہو چکی ہے۔اسی طرح سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت 2021ءمیں 15لاکھ 21ہزار روپے تھی جو 8لاکھ 78ہزار روپے اضافے سے اب 23لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔ سوزوکی آلٹو کی مسابقتی گاڑیوں پرنس پرل اور یونائیٹڈ براوو کی قیمتوں میں بھی بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پرنس پرل کی قیمت 11لاکھ 11ہزار روپے تھی جو 8لاکھ 9ہزار روپے اضافے سے 19لاکھ 20ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ یونائیٹڈ براوو کی قیمت 10لاکھ 30ہزار روپے تھی جو 3لاکھ 9ہزار روپے اضافے سے 13لاکھ 39ہزار روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close