کونسا نکاح نامہ استعمال نہ کیا تو نکاح رجسٹرار کو قید اور جرمانے کی سزا ہو گی؟حکومت کی وارننگ

لاہور (پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نکاح کے لیے ختم نبوتؐ پر ایمان کے حلف والا فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانےکی سزا ہو سکتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ مولاناحنیف جالندھری نے ملاقات کی۔

 

سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ مولاناحنیف جالندھری نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی جانب سے نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ والے حلف نامےکی شق شامل کرنےکے اقدام کو سراہا اور کہاکہ مذہبی رواداری، ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لیے ہدایات دے دی ہیں، نئےفارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانےکی سزا ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں مزیدکہا کہ یوم عاشور پر مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے علماء کےکردار کے معترف ہیں، علما کے تعاون اور حکومتی اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close