احساس پروگرام دوبارہ شروع، مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام منظور، 1ہزار کے بجائے 1500 روپے دیے جائیں گے۔ غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا،احساس راشن رعایت پروگرام پرعملدر آمد کیلئے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا بیان۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجائے 1500روپے دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنےکی اصولی منظوری دی گئی۔پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجائے 1500روپے دینےکا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم کا ملک کے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب گھرانوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلانوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا۔احساس راشن رعایت پروگرام پرعملدر آمد کیلئے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کی گئی ہے جس کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔اجلاس میں سماجی تحفظ کے پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنےکی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔پرویزالٰہی نے احساس پروگراموں کیلئے احساس ایکٹ تیار کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں