انتخاب یا انقلاب، پی ٹی آئی نے کارکنان کو آخری مرحلے کی تیاریوں کی کال دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخاب یا انقلاب! کارکنان اب آخری مرحلے کی تیاری کریں، امپورٹڈ حکومت کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے، 13اگست کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی۔

 

تیرہ اگست تمام پاکستان عمران خان کے ہمقدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور اپنے قائد عمران خان کا اآئندہ کا لائحہ عمل سنے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں انتخاب یا انقلاب!اس سے قبل فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے وزارت اطلاعات نے میری خصوصی ہدایت پر قومی ترانہ کو نئے میوزک آلات پر ری ریکارڈ کرنے کا پراجیکٹ مکمل کر لیا ہے۔14 اگست کو اس قومی ترانہ کا اجراء ہو گا۔ پاکستان کی پچھتر ویں سالگرہ کے زیادہ تر پروگرام اس حکومت نے منسوخ کر دئیے ہیں۔مزید برآں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ریفرنس دائر کرنیوالوں سے کہتا ہوں عمران خان کا مقابلہ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نوازشریف کو ایماندار ثابت کرنا۔ عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنیوالوں سے کہتا ہوں، آپ نے ساری زندگی نیب میں انکوائریاں بھگتی ہیں،عمران خان کا مقابلہ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نوازشریف کو ایماندارثابت کرنا۔۔

 

 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ ادھر فواد چودھری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ایک پیچیدہ معاملہ ہے،تعلقات میں کوئی اتنی خرابی بھی نہیں آئی اور اتنے اچھے بھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات کبھی اتنے خراب نہیں ہوئے۔ ہمارے تعلقات ن لیگ کی نہج تک نہیں پہنچے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، جب ٹھیک ہونے ہوئے تو ہو جائیں گی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہ فوج کے اندر ہماری ایک بڑی سپورٹ موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں