شمالی وزیرستان سے دریافت شدہ گیس، مقامی آبادی اور بنوں ڈویژن کے عوام کا پہلا حق تسلیم کر لیا گیا

بنوں (آئی این پی)ضلع میئر بنوں عرفان درانی نے کہا ہے کہ بنوں کا کوئی بھی علاقہ قدرتی گیس سے محروم نہیں رہیگاشمالی وزیرستان سے دریافت شدہ گیس پر مقامی آبادی اور بنوں ڈویژن کے عوام کا سب سے پہلا حق ہے جیسے وفاقی تسلیم کرلیا ہے ‘ڈپٹی سپیکر زاہد درانی کے زیر صدارت اجلاس میں شمالی وزیرستان گیس کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں بنوں کے دور دراز علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے سروے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

گیس یہاں کے عوام کا حق ہے کسی بھی قیمت پر عوام کے حق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہونگے بازار احمد خان سمیت دیگر علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی ترسیل کیلئے اقدامات کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مقامی گیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان سے قدرتی گیس دریافت ہونے کے بعد مقامی آبادیوں اور بنوں ڈویژن کے حق دینے کیلئے ڈپٹی سپیکر زاہد درانی کی قیادت میں سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے

جس میں مقامی آبادی کو گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گیس میں نوکریوں کا حق بھی بنوں ڈویژن کو دیا جائیگا جس کیلئے وفاق میں بنوں کا نمائندہ موجود ہے جس پر بنوں ڈویژن میں کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ بنوں ڈویژن میں گیس سمیت دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر موجودہونے سے یہاں پر تعمیر وترقی کے نئے مواقع فراہم ہونگے اور ڈویژن کے تینوں اضلاع کو اس کا مکمل حق دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بنوں کیلئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قدرتی گیس کی منظوری دی تھی جن میں رہ جانے والے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کنکشن دینے اور سروے کیلئے باقاعدہ طور پر ٹیموں نے کام شروع کردیا گیا ہے لہذا اس حوالے سے کسی بھی علاقے کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگا اور بلاتفریق تمام علاقوں کو گیس کی یکساں سہولیات میسر ہونگے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close