بنوں (آئی این پی)سرکاری سکولوں میں بچوں کے نئے داخلے بڑھانے کے لئے خصوصی اگاہی مہم شروع، ڈی ای او بنوں زاہد محمد خان کی سربراہی میں مختلف سکولوں میں اگاہی واک بھی کیا گیا، ڈی ای او بنوں زاہد محمد خان نے انرولمینٹ پالیسی کے حوالے سے صدر بنوں پریس کلب محمد عالم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی انرولمینٹ کرانے کیلئے صوبائی حکومت اور سیکرٹری ایجوکیشن کے احکامات پر خصوصی اگاہی مہم شروع کیا گیا ہے جو 31 اگست تک جاری رہیگا جسمیں گلی محلے سمیت ڈور ٹو ڈور کمپین اور مختلف سکولوں میں خصوصی واک کا اہتمام بھی کیا جائیگا
، اس خصوصی مہم میں تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندے سمیت زیادہ سے زیادہ والدین کو انوال کرنے کے لیے میڈیا کے ذریعے بھی خصوصی مہم چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے تعلیمی پالیسی کے مطابق بچوں کو پورے سال داخلے دئیے جائیں گے اور اگر کسی کو داخلہ میں مشکلات درپیش ہو تو وہ ایجوکیشن آفس کر ہم ان کے مسلئے کی فوری حل نکال کر بچے کو سکول میں داخل کرائیں گے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں