کراچی(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔ ایف آئی اے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انکوائری رجسٹرڈ کردی گئی ہے اور حکام نے پی ٹی آئی کے 4 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور تحقیقاتی کمیٹی کے رکن آفتاب گوہر وٹو نے بینکوں سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔نجی بینکوں میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فوری طلب کرلی گئی ہیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے اور مختلف شہروں میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں