رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس چھا گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

کوہاٹ (پی این آئی) خیبرپختونخواہ کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں ہفتے کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ ریجن کے کئی علاقوں میں آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

 

 

اب تک زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 5 جبکہ مرکز افغانستان تھا، تاہم زلزلے کی گہرائی کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں