شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے وابستہ نکلیں

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور جنوبی پنجاب کی سیاست کے حوالے سے ملکی سیاست کے اہم سیاستدان مخدوم شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی سیاست میں انٹری سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے ،شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اپنے صاحبزادے زین قریشی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے انکی بہن کو امیدوار نامزد کیا ہے اور اب مہربانو اس نشست پر امیدوار ہیں

،شاہ محمود قریشی کے والد مخدوم سجاد حسین قریشی جو پنجاب کے گورنر بھی رہے، کا خاندان جو مذہبی پس منظر اور پیری مریدی کے مسلک سے وابستہ ہے، شاہ محمود قریشی جو خود بھی گدی نشین ہیں کی صاحبزادی اس خانوادے کی پہلی خاتون ہیں جو سیاست کے میدان میں منظر عام پر آئی ہیں، مہربانو قریشی کا نام سیاسی حلقوں میں ہی نہیں بلکہ عام سطح پر بھی اس حد تک نامانوس اور اجنبی ہے کہ لوگوں کے علم میں یہ بات بھی پہلی مرتبہ آئی ہے کہ

شاہ محمود قریشی کی کوئی صاحبزادی بھی ہیں، مہربانو قریشی کا کہنا ہے کہ وہ صحافت کے شعبوں سے وابستہ رہی ہیں اور پنجاب یونیورسٹی کی جنرلزم اور پولیٹیکل سائنس کی ڈگری ہولڈر ہیں، انکے بھائی زین قریشی کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب اسمبلی میں آنے کا حکم بھی عمران خان نے دیا تھا،وہ2018 سے تحریک انصاف کی سرگرم اور فعال رکن ہیں اور اس عرصہ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے وابستہ ہیں جو بہت سے لوگوں کیلئے کسی انکشاف سے کم نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close