ملتان ضمنی الیکشن، شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو امیدوار بنانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، پیپلز پارٹی نے کس کو امیدوار بنا دیا؟

ملتان (آئی این پی )ملتان کے این اے 157 کے ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے علی موسیٰ گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرواد یئے ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے فرزند زین قریشی کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پی پی پی کے علی موسی گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 157 کے ضمنی انتخاب میںجمعہ کو حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے فرزند زین قریشی کی خالی کی ہوئی نشست پر پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی ہی کی دختر مہر بانو قریشی کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا، جس پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close