الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور قاسم سوری کے مؤقف کو اڑا کر رکھ دیا

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنما چوہدری فوادحسین کا الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے استعفے منظور نہ کئے جانے کا بیانحقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہے ، قاسم سوری کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا ۔ جمعہ کوجاری ایک بیان میں میں پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کے بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ فواد چوہدری کی طرف سے یہ کہنا کہ الیکشن کمیشن نے ان کے استعفے منظور نہیں کئے حقائق کے برعکس اور گمراہ کن بیان ہے۔

سابقہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا تاہم موجودہ سپیکر کی طرف سے 11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے موصول ہوئے جن کو ضابطہ کے تحت منظور کرکے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا کیونکہ آئین کے مطابق کمیشن 60 دن کے اندر ان نشستوں پر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔ترجمان کے مطابق اسپیکر کی جانب سے جب بھی استعفیٰ موصول ہو گا اس پر قانون اور ضابطے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ اگر سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے استعفیٰ موصول ہی نہ ہو تو منظور کرنے کا نہ تو سوال پیدا ہوتا ہے نہ ہی الیکشن کمیشن اس کا مجاز ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close