اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا چودھری شجاعت حسین کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کا حکم ، مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول بھی معطل کردیا، اس دوران کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہوگا۔ جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سنایا کہ چوہدری شجاعت حسین ہی پارٹی سربراہ اور طارق بشیر چیمہ سیکرٹری جنرل رہیں گے،
سماعت کے دوران، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن،سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک ، نعمت خلجی ، عظام چوہدری سمیت دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 10 اگست کو ہوئے والے پارٹی انٹرا انتخابات کو کالعدم قرار دیا ہے ، مسلم لیگ پنجاب نے 28 جولائی کو ایک غیر قانونی اور غیر آئینی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چوہدری شجاعت صاحب کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، آج الیکشن کمیشن نے انکے فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ، ایک سوال کے جواب میں سالک حسین نے بتایا کہ جنہوں نے بھی پارٹی آئین سے انحراف کیا ہے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انہیں شوکاز نوٹس دیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں