لاہور(آئی این پی )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو )نے بجلی کے رواں بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کردی۔ذرائع لیسکو کا کہنا ہے کہ نئے کمپیوٹر پروگرامنگ میں یہ سہولت نہیں دی گئی، اب صرف بقایا جات بل کی قسط ہوسکے گی، صارف چھ ماہ میں ایک بار یہ سہولت لے سکے گا۔
ذرائع لیسکو کے مطابق بینک صرف کمپیوٹرائزڈ قسط والا بل قبول کرے گا، اس اقدام کا مقصد ماہانہ ریکوری 100 فیصد یقینی بنانا ہے۔ ذرائع لیسکو کے مطابق اس سے قبل صارف رواں بل کے ساتھ پورا سال سہولت لے سکتا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں