تحریک انصاف کیلئے الیکشن کمیشن سے بڑی خوشخبری آگئی، دو اضافی نشستیں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کیلئے الیکشن کمیشن سے بڑی خوشخبری آگئی، دو اضافی نشستیں دینے کا فیصلہ۔۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے مخصوص نشستوں کیلئے نامزدگیاں مانگ لیں۔ادھر الیکشن کمیشن نے قو می اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کر دیا۔

 

 

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی ۔ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close