اقتدار کے دوران 2غلطیاں ہوئیں، پہلی نہیں بتائوں گا اور دوسری چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی، عمران خان کاحیران کن اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران دو غلطیاں کیں۔سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ وہ پہلی غلطی کے بارے میں ابھی نہیں بتائیں گے جب کہ ان کی دوسری غلطی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی تعیناتی تھی۔ جب وہ اقتدار میں تھے تو ان کے خلاف مسلسل سازشیں ہو رہی تھیں۔

 

 

انہوں نے حکمران اتحاد کے حوالے سے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے نا اہل کرالیں گے لیکن میں ان کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا، دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ فارن فنڈنگ کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہیں دو غیر ملکی حکومتوں نے فنڈز کی پیشکش کی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں