پی ٹی آئی نے اتحادی حکومت کو قومی اسمبلی تحلیل کیلئے ڈیڈلائن دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتحادی حکومت کو قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایک بہت بڑے جلسے کی تاریخ دیں گے، یہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

 

 

اس جلسے میں ہم حکومت کو ڈیڈ لائن دیں گے، اگر حکومت اسمبلی تحلیل نہیں کرتی تو راست اقدامات کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو انتخابات کا اعلان کرنے کیلئے ایک مہینے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے، اگر حکومت الیکشن کا اعلان نہیں کرتی تو تحریک انصاف کے اگلے اقدامات کیلئے تیار ہوجائے ، حکومت کو اس سے زیادہ وقت دینا ملکی معیشت کا تختہ کردے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close