تحریک انصاف کیخلاف بڑا ایکشن، الیکشن کمیشن نے انتہائی اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیا، شوکاز نوٹس میں عمران خان کو 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، شوکاز نوٹسز پر الیکشن کمیشن 23 اگست کو سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈ زضبط کرنے کا شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جاری کیا۔

 

شوکاز نوٹس میں عمران خان کو 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹسز پر سماعت بھی مقرر کردی ہے، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن 23 اگست کوصبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس پر فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔ریفرنس کے متن کے مطابق عمران خان نے توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے۔ عمران خان نے تحائف بھیجنے کی رقوم کی تفصیلات بھی گوشواروں میں جمع نہیں کرائیں۔

 

ریفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔ ادھر حکومت نے ایف آئی اے کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close