17جولائی کی شکست کا اثر، پنجاب کا وہ حلقہ جہاں ن لیگ کوضمنی الیکشن کیلئے کوئی امیدوار ہی نہ مل سکا

لاہور (پی این آئی) پی پی 139 کے ضمنی انتخابات کے لیے ن لیگ کو کوئی امیدوار نہیں مل سکا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی پی 139 پر ضمنی انتخاب کے لیے وفاق میں حکمراں جماعت ن لیگ کوئی امیدوار ہی نہ مل سکا جس کے باعث پی پی 138 سے لیگی ایم پی اے میاں عبدالرؤف کو مجبوراَ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانا پڑے ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے پڑے۔

 

میاں عبدالرؤف نے کہا کہ انہوں نے اپنے سپورٹرز کے اصراف پر اس حلقے سے سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقے 139 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن کے لیے جلیل احمد شرقپوری کے کزن کو ٹکٹ جاری کیا۔ پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے میاں ابوبکر شرقپوری کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ۔ابوبکر شرقپوری (ن)لیگ کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کے کزن ہیں، پی ٹی آئی نے انہیں جلیل شرقپوری کی موجودگی میں پارٹی ٹکٹ دیا۔خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے استعفا منظور کر کے جلیل شرقپوری کی جیتی ہوئی نشست 16 جولائی سے خالی قرار دے دی تھی۔ سابق لیگی ایم پی اے کا کہنا ہے کہ آج شہبازشریف جس طرح اشتہاریوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں میں کس طرح ان کے ساتھ چل سکتا ہوں، میں پہلے بھی تحریک انصاف میں تھا اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں، میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 

آج ایک سوچ اور نظرئیے کے تحت استعفیٰ دیا ہے،عمران خان کے نظرئیے اور فلاسفی کو پسند کرتے ہیں اسی لیے ان کے ساتھ ہیں۔ میری اپیل ہے کہ کل تمام حلقوں کے اندر محب وطن اور اسلام پسند لوگ تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیں ، میری دعا ہے کہ عمران خان کا ویژن کامیاب ہو تاکہ جس مقصد کیلئے پاکستان بنا تھا یعنی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ اس مقصد کو ہم حاصل کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close