سرکاری ملازمین کیلئے یوم عاشور کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

جہانیاں(پی این آئی) حکومت کی جانب سے یوم عاشورکی2چھٹیوں کا اعلان ،وفاقی اداروں کے ملازمین چار جبکہ صوبائی ملازمین تین چھٹیاں گزاریں گے۔حکومت کے اعلان کے مطابق یوم عاشور دس محرم کے سلسلے میں 8،9اگست نو محرم پیر اور دس محرم منگل کو دو چھٹیاں ہوں گی وفاقی محکموں،بینکوں اور مالیاتی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ہوتی ہے جبکہ اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے وفاقی محکموںکے ملازمین6سے 9اگست تک چار چھٹیاں گزاریں گے جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین تین چھٹیاں گزاریں گے بیشتر ملازمین نے ہفتہ کی چھٹی لینے کا پلان تیار کر لیا ہے اس طرح صوبائی محکموں کے ملازمین ایک یوم کی رخصت گزار کر چار چھٹیاں گزاریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close